ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : یکم اکتوبر کو’’پھر ایک بار بڑی فتح ‘‘رتھ یاترا کا پروگرام

بھٹکل : یکم اکتوبر کو’’پھر ایک بار بڑی فتح ‘‘رتھ یاترا کا پروگرام

Thu, 27 Sep 2018 21:02:30    S.O. News Service

بھٹکل :27/ستمبر(ایس اؤ نیوز) سوامی وویکانند کے چکاگو بھاشن کو 125برس مکمل ہونے کی یاد میں نکالی گئی  ’’ پھر ایک بار بڑی فتح ‘‘   رتھ یاترا یکم اکتوبر کو بھٹکل پہنچے گی ، پروگرام میں یوا برگیڈ کے رہنما چکرورتی سولی بیلے کلیدی خطاب کرنے کی بھٹکل یوا برگیڈ کے رام ناتھ بلیگا ر نے جانکاری دی۔

جمعرات کو پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئے انہوں نے بتایا کہ 30ستمبر کی شام موڈبھٹکل چترنجن سرکل پر رتھ یاترا کا استقبال کرنے کے بعد شری چن پٹن مندر پہنچیں گے۔ رتھ یاترا یکم اکتوبر کی صبح 30-08بجے پھول بازار، ماری کٹہ ، پرانا بس اسٹانڈ، شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے گروسدھیندرا کالج میدان پہنچے گی۔ ڈائس پر موظف پوسٹ عملہ نارائن پائی اور موظف فوجی ایم ڈی پھکی کی تہنیت کی جائے گی۔ اس کے بعد ’125سے قبل اور بعد ‘ کے موضوع پر ڈگری کالج طلبا کے درمیان کوئز مقابلہ ہوگا۔ وئیدیا پانڈورنگا نایک اور کیدار کولے نے رتھ یاترا کے مقاصد بتائے۔ اس موقع پر برگیڈ کے مقامی صدر ستیش شیٹھ، شنکر شیٹھ، سنیل کامت، وینکٹیش نائک، ہیرمبا وغیرہ موجود تھے۔


Share: